• news

قندیل بلوچ کی زندگی پر بنی دستاویزی فلم امریکی فیسٹیول میں پیش

لاہور(نیٹ نیوز) پاکستان  کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے شہر ملتان میں 2016 میں بھائی کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی سوشل میڈیا سٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر بنی دستاویزی فلم کو امریکی فلم فیسٹیول میں پیش کردیا گیا۔آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے (ایس او سی) کی فیس بک پوسٹ میں بتایا گیا کہ قندیل بلوچ کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم کو امریکی شہر نیویارک کے فلم فیسٹیول میں پیش کیا گیا۔قندیل بلوچ کی زندگی پر بنائی گئی فلم کی ہدایات بی بی سی پشتو کے صحافی سعد زبیری اور پاکستانی نوجوان فلم میکر صفیہ عثمانی نے دی ہیں۔قندیل بلوچ کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم کا نام ‘اے لائف ٹو شارٹ‘ تھا۔

ای پیپر-دی نیشن