• news

ری فنانس سکیم کے تحت657.8 ارب روپے کے قرضے ایک سال کیلے مئوخر

اسلام آباد(اے پی پی) سٹیٹ بنک آف پاکستان کی ری فنانس سکیم کے تحت اب تک 657.8 ارب روپے کے قرضوں کو ایک سال کیلئے موخر کر دیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک نے کرونا وائرس کی وبا کے دوران کاروبار اور روزگار کے تحفظ کیلئے مختلف سکیمیں شروع کی ہیں۔ کاروبار کے تحفظ کیلئے ری فنانس سکیم کے تحت اب تک 657.8 ارب روپے کے قرضوں کو ایک سال کیلئے موخر کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح 214.64 ارب روپے مالیت کے قرضوں کی ری سٹرکچرنگ اور ری شیڈولنگ کی گئی ہے۔ اس سکیم سے مجموعی طور پر 16 لاکھ 5 ہزار 149 افراد مستفید ہوں گے۔ روزگار سکیم کے تحت 2958 کاروباری اداروں کو اب تک 238.2 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے ہیں۔ ہسپتالوں اور طبی مراکز میں سہولیات کی فراہمی کیلئے سکیم کے تحت 39 ہسپتالوں اور طبی مراکز کو 7.77 ارب روپے کے قرضے دیئے جا چکے ہیں۔ اس سکیم کے تحت کل 45 ہسپتالوں نے 13.23 ارب روپے کے قرضوں کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن