• news

سونا 1300 روپے تولہ مہنگا  ڈالر کی قدر میں 15 پیسے اضافہ

کراچی، لاہور (نوائے وقت رپورٹ+کامرس رپورٹر) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہی دن 1300 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ کراچی صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 3 سو روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 11 سو 15 روپے اضافے کے بعد 95ہزار 422 روپے پر پہنچ گئی۔ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگا، ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میںامریکی کرنسی 15 پیسے مہنگی ہو گئی اور قیمت 160 روپے 32 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 47 پیسے ہو گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن