افضل‘ سیف الملوک کھوکھر کی گرفتاری کے خدشے پر ہائیکورٹ میں درخواست ڈی جی اینٹی کرپشن پرسوں طلب
لاہور (وقائع نگار خصوصی) کھوکھر برادران نے گرفتاری کے خدشے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھی 11 دسمبر کو طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کی درخواست پر سماعت کی تو وکیل نے بتایا کہ جلسے کی وجہ سے حکومت درخواست گزار کھوکھر بردارن کو گرفتار کرنا چاہتی ہے۔