گوجرانوالہ، ہوٹل انتظامیہ کا عین وقت پر سروس فراہمی سے انکار، انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس روکدیا: توفیق بٹ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن گوجرانوالہ ڈویژن کا مشاورتی اجلاس انتظامیہ و پولیس نے روک دیا۔ اجلاس سے چند منٹ قبل ہوٹل انتظامیہ نے قیادت کو فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے ایڈوانس جمع کروائی گئی رقم بھی واپس کر دی۔ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے و ڈویژنل جنرل سیکرٹری توفیق احمد بٹ کے مطابق مشاورتی اجلاس دریائے چناب کے کنارے واقعہ ایک نجی ہوٹل منعقد ہونا تھا مگر پولیس اورگجرات کی ضلعی انتظامیہ نے ہوٹل انتظامیہ کو اس بارے تھریڈ کیا جس سے خوفزدہ ہو کر ہوٹل انتظامیہ نے مشاورتی اجلاس سے چند منٹ قبل ہی ہمیں آگاہ کر دیا اور ایڈوانس میں جمع کروائی ہوئی رقم واپس کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومتی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔