• news

شیخوپورہ: ٹائلز لگانے کے دوران ورکشاپ کی چھت گرنے سے 4 افراد شدید زخمی

شیخوپورہ/ نواںکوٹ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) فیصل آبادروڈ کی آبادی چونگی پھاٹک کے قریب ورکشاپ کی چھت گرنے سے 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ چونگی پھاٹک کے قریب ایک ورکشاپ کی چھت پر ٹائل لگائی جا رہی تھی کہ اچانک گارڈر ٹوٹنے سے چھت گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیوںٹیموں نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا ۔

ای پیپر-دی نیشن