• news

ماحول کو نقصان پہنچانے  والا خود امریکہ ہی ہے، چین

بیجنگ (اے پی پی) چین نے کہا کہ ماحول کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار خود امریکہ ہی ہے۔ تحفظ ماحول کے حوالے سے امریکی نائب وزیرخارجہ کیتھ کرچ کی جانب سے چین پر بے بنیاد الزامات کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون اینگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بعض امریکی سیاستدانوں کے حقائق کے منافی جھوٹ دہرانے کا حقیقی مقصد تحفظ ماحول اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں چین کی کامیابیوں کی نفی کرنا، بدنام کرنا اور ماحولیات کو تباہ کرنے اور بین الاقوامی ماحولیاتی حکمرانی کے عمل میں رکاوٹ بننے کے اپنے عمل پر پردہ ڈالنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن