باستمی چاول ملکیتی کا تنازعہ: پاکستان نے بھارت کے جھوٹ کا یورپی یونین میں جواب جمع کرا دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) یورپی یونین کمشن برسلز میں بھارت سے باستمی چاول کے تنازعہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ باستمی چاول کی ملکیت کے بھارتی دعوے پر پاکستان نے جواب جمع کرا دیا۔ پاکستان نے بھارتی دعوے کیخلاف درخواست یورپی یونین میںجمع کرائی۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ یورپی یونین میں بھارتی دعوے کیخلاف جوابی درخواست دائر کی ہے۔ باسمتی چاول کے معاملے کا دفاع کرینگے۔ رزاق داؤد نے کہا بھارت کی بھول ہے کہ پاکستان اسے ’’باستمی چاول‘‘ کے ملکیتی حقوق لینے دے گا۔ پاکستان نے درخواست پر حقوق دانش کی ماہر فرم سے بھی مشاورت کی ہے۔ پاکستان اس وقت بھی یورپی یونین کو اپنے چاول باسمتی کے برانڈ سے برآمد کر رہا ہے۔
رزاق داؤد