• news

شیخوپورہ: پولیس نے والدین‘ بھائی کو آگ لگانے والے بدقسمت بیٹے کو حراست میں لے لیا

شیخو پورہ (نمائندہ خصوصی) تھانہ صدر شیخوپورہ پولیس کی بروقت کارروائی۔ اپنے والدین اور بھائی پر پٹرول چھٹرک کر آگ لگانے والاملزم گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر شیخوپورہ کے نواحی گائوں مدار میں گذشتہ روز ملزم راشد محمود نے گھویلو جھگڑے پر اپنے والد عبدالمجید، والدہ نجمہ بی بی اور حقیقی بھائی ناصر محمو د جو کہ تینوں کچن میںبیٹھ کر کھانا کھا رہے تھے کہ گھریلو جھگڑے کی بنا پر ملزم راشد جو کہ ان کا حقیقی بیٹا ہے نے ان پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا کر شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا تھا۔ جس پر ڈی پی او شیخوپورہ   غلام مبشر میکن نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر شیخوپورہ کو ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے ۔ایس ایچ او تھانہ صدر شیخوپورہ اور اسکی ٹیم نے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم راشد محمود کو گرفتار کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن