کسی نے این آر او نہیں مانگا ، وزیراعظم کو گھر جانا ہوگا، مریم اورنگزیب
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران صاحب کون سا این آر او ؟کس سے این آر او ؟آپ ایک نہیں نیب بنائیں ،گھر تو جانا ہو گا ،عمران صاحب آپ چھپ چھپ کے اپوزیشن سے این آر او مانگ رہے ہیں،عمران خان نے مضبوط معیشت کا جنازہ نکالا، عوام آٹا چینی ، بجلی گیس چوروں اور آپ کے خلاف منصوبہ بندی کر چکے ہیں ، عمران خان جلداپنے تما م جرائم قبول کریں گے ، پی ڈی ایم ملک میں انتشار پھیلا نہیں بلکہ ختم کر رہی ہے ۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان کی صحافیوں سے گفتگو پراپنا ردِ عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کون سا این آر او ؟کس سے این آر او ؟آپ ایک نہیں نیب بنائیں ،گھر تو جانا ہو گا۔عمران صاحب آپ چھپ چھپ کے اپوزیشن سے این آر او مانگ رہے ہیں ۔عمران صاحب کچھ ملک نہیں آپ نہیں چاہتے ملک کی معیشت مضبوط ہو ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اپوزیشن کی کسی جماعت کا فارن فنڈنگ کا کیس الیکشن کمیشن میں نہیں چل رہا ۔عمران صاحب آپ نے مضبوط معیشت کا جنازہ نکالا،عمران صاحب عوام آٹا چینی چوروں کے خلاف منصوبہ بندی کر چکی ہے۔عمران صاحب عوام ووٹ چوروں کے خلاف بھی منصوبہ بندی کر چکی ہے۔عمران صاحب عوام بجلی گیس دوائی چوری کے خلاف منصوبہ بندی کر چکی ہے۔مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان نے کہاکہ عمران صاحب پی ڈی ایم ملک میں انتشار پھیلا نہیں ختم کر رہی ہے۔عمران صاحب آج آئی ایم ایف میں تاخیر سے جانے کی غلطی تسلیم کر لی ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب انشااللہ آپ جلد آٹا چینی چوری کا جرم بھی تسلیم کریں گے ۔عمران صاحب آپ انشااللہ جلد بجلی گیس اور دوائی چوری کی اپنی غلطی کو تسلیم کریں گے ۔عمران صاحب انشااللہ آپ جلد معیشت اور روزگار کو تباہ کرنے کا جرم تسلیم کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب عوام آپ کے خلاف منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔