ایف پی سی سی آئی انتخابات ‘الیکشن کیلئے حتمی ووٹر لسٹ جاری
لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامر س اینڈ انڈسٹر ی نے سال 2021کے انتخابی نظام الاوقات کے تحت الیکشن 2021 کے لیے حتمی ووٹر لسٹ جاری کردی ہے جو ایف پی سی سی آئی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی ہے اور تمام تجارتی اداروں اور ممبروں کو ان کے ای میلز اور واٹس ایپ پر بھیجی گئی ہے۔سال 2021 کے لیے عہدیداروں کے انتخاب کے نامزدگی فارم ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں اورای میلز اور واٹس ایپ کے ذریعے تمام ممبروں کو بھیج دیئے گئے ہیں۔سال 2021 کے لیے عہدیداروں کے انتخاب کے کاغذات نامزدگی کی وصولی کی آخری تاریخ جمعہ 11 دسمبر ہے۔