تحریک انصاف نے ہرسطح پر کارکنان کی حوصلہ افزائی کی :کائنات رضا
لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف ویمن ونگ کی مرکزی ڈپٹی کوآرڈینیٹر کائنات رضا نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے ہرسطح پر پارٹی کارکنان کی حوصلہ افزائی کی ہے ،ن لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں میں جمہوریت نہیں بادشاہت قائم ہے ، مریم نواز ملک اور عوام کی خاطر نہیں اپنے خاندان کی چوری کو تحفظ دینے کے لئے باہر نکلی ہیں، ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روزاپنے اعزاز میں تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب میں نور خان بھابھہ ، سمیع اللہ چوہدری ، عبدالخالق کانجو، رانا ارسلان، قربان فاطمہ، میئر اکرم سیال ، پیررضا شاہ گیلانی ، ممتاز جوئیہ ، مجیدآرائیں، رائو عمران ، شاہ نواز بھٹہ ، ریاض آرائیں، رانا شہزاد ، بدرالنساء بخاری، منور بیگم،سمیراملک ، مہوش شہزاد، رشیدہ ذاکر، میمونہ رشیدسمیت دیگر نے شرکت کی۔