• news

 چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کاڈیرہ غازی خان اور تحصیل تونسہ کا دورہ 

لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان خان بزدار کی خصوصی ہدایت پر چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے ڈیرہ غازی خان اور تحصیل تونسہ کا دورہ کیا۔ چیئرپرسن زیر تعمیر سردار فتح محمد بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈی جی خان بھی گئیں۔  فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو ڈی جی خان سردار صفدر، فوکل پرسن ملتان آصفہ سلیم ملک اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت ان کے ہمراہ تھی۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد عمران اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی ڈی جی خان ملک راشد نے کارڈیالوجی ہسپتال کی تعمیر بارے بریفنگ دی۔ 

ای پیپر-دی نیشن