امریکن بزنس فورم ، فیروز سنزز لیبارٹرز اور PEL کا ریسکیو 1122 کو 17 ٹرانسپورٹ وینٹی لیٹرز کا عطیہ
لاہور (پ ر) امریکن بزنس فورم نے فیروز سنزز لیبارٹرزاور PEL کے ساتھ ملکر ریسکیو 1122کو17پورٹیبل وینٹی لیٹرزعطیہ کئے ہیں۔اس تقریب کا انعقاد ریسکیو1122کے ہیڈ کوارٹر میں کیا گیا ۔ یہ وینٹی لیٹرز ،امولائزرز کے نام سے جانے جاتے ہیں اور انہیںپاکستانی طلباء نے ہارورڈ،ایم آئی ٹی اور بوسٹن یونیورسٹی میںتیار کیا ہے اور USFDA.نے انہیںہنگامی حالات میںاستعمال کی اجازت دی ہے ۔یہ امولائزرز قابل اعتماد،استعمال میںآسان،اور پورٹیبل ہیں اور اس طرح سے ڈیزائن کئے گئے ہیںکہ یہ زندگی بچانے والے وینٹی لیٹرز کی ضرورت پوری کر سکیں۔ ڈی جی ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیر کااس موقع پر تقریب سے کہنا تھا کہ ’’وہ امریکن بزنس فورم ، فیروز سنززلیبارٹرز اورPEL کے شکر گزار ہیں جوپاکستان میںکرونا کے بڑھتے ہوئے بحران کا مقابلہ کرنے کیلئے فوری طور پر امولائزرز کی درکارضرورت پوری کرنے کیلئے اس نیک عمل میںشریک ہوئے۔موجودہ وبائی صورتحال کے دوران صحت سے متعلق اقدامات حکومت پنجاب کی ترجیح ہیںاور ساتھ ملکر اس بحران پر ہم زیادہ موثر طریقے سے قابو پاسکتے ہیں۔یہ امولائزرز نازک حالت میںمبتلا مریضوںکو فوری نگہداشت کی سہولت فراہم کرے گا جس کے نتیجے میںبہت سے قیمتی انسانی جانیں بچ سکیںگی۔