• news

ورلڈ بنک نے پاکستان کیلئے 30کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 30کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔ ورلڈ بینک کی جانب سے جاری  قرض دو مختلف منصوبوں کے لیے دیا گیا ہے۔ 20 کروڑ ڈالر سندھ ریزیلینس پراجیکٹ کے لئے دیے جائیں گے۔ رقم سیلاب اور خشک سالی پر قابو پانے کے لیے فراہم کی جائے گی۔ ورلڈ بینک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منصوبے سے قدرتی آفات پر قابو پانے کے لیے شعبہ صحت کو بہتر کیا جائے گا۔ منصوبے سے کرونا پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔ کراچی سالڈ ویسٹ ایمرجنسی پراجیکٹ کے لیے 10 کروڑ ڈالرز دیئے جائیں گے۔ جس سے کراچی میں ندی نالوں کی صفائی کی حالت زار کو بہتر کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن