• news

عدالتی ڈگری کی شرط ختم، مالک کے انتقال پر جائیداد نادرا ایف آر سی کے مطابق ورثا  کے نام ہو سکے گی

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) شہریوں کی سہولت کے لئے ایل ڈی اے کا ایک اور اقدام، پلاٹ یا مکان مالک کے انتقال پر اس کی جائیداد قانونی ورثاء کے نام کرنے کے لئے عدالتی ڈگری شرط ختم کر دی، نادرا کے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کو تسلیم کر کے مرحوم کی جائیداد قانونی ورثاء کے نام کر دی جائے گی۔ اس فیصلے کے نتیجے میں شہریوں کی رقم اور وقت کی بچت ہوگی۔ ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے ساتویں اجلاس کا دوسرا سیشن وائس چیئرمین ایس ایم عمران کی زیر صدارت ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے شرکاء کو ایجنڈا کے بارے میں بریفنگ دی۔ گورننگ باڈی کے اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی لاہور سے سعدیہ سہیل رانا، قصور سے ملک مختار احمد اور شیخوپورہ سے عمر آفتاب ڈھلوں کے علاوہ وائس چیئرمین واسا امتیاز محمود، میجر ریٹائرڈ سید برہان علی، انجینئر عامر ریاض قریشی، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز اور ہاؤسنگ، بلدیات فنانس، پی اینڈ ڈی اور کمشنر  لاہور کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن