• news

عمران خان پراعتماد‘ اپوزیشن کی دھمکیاں کسی کام نہیں آئیں گی:زرقا سہروردی

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر زرقار سہروردی تیمورنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان پُراعتماد ہیں ، اپوزیشن کی دھمکیاں اور انکے اوچھے ہتھکنڈے کسی کام نہیں آئیںگے، اپوزیشن گھبراہٹ کاشکار ہو چکی ہے ،اپوزیشن شوق سے استعفیٰ دے ضمنی انتخابات کروا دیںگے، انہوں نے کہاکہ سٹیزن پوٹل کے ذریعے عوام کے مسائل کاحل ہوناوزیراعظم عمران خان نے غریب عوام کے دل جیت لئے ہیں، بہتر معاشی پالیسیوں کے باعث پاکستان نے بھارت سمیت دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، ورلڈ بنک نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کی مضبوط اکنامک گروتھ کو تسلیم کیا ہے، وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کے خصوصی سیشن سے خطا ب پوری دنیا کے غریبوں کی آواز بنا،دنیا عمران خان کی کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی کی معترف ہے۔

ای پیپر-دی نیشن