پاکستان کیخلاف فالس فیلگ ڈرامہ بھارت کو بہت مہنگا پڑے گا : ہاشم علی شاہ زنجانی
لاہور ( سپیشل رپورٹر ) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی العروف شاہ صدر دیوان پر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے ک کہ بھارت کو پاکستان کیخلاف جارحیت بہت مہنگی پڑے گی۔پاک فوج الرٹ اور پوری قوم بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔عبارت 27فروری کا سبق نہ بھولنے نہ ہم اسے بھولنے دینگے ۔فالس فیلگ آپریشن کے ڈرامے پہلے ہی ناکام رہے آئندہ بھی امن کا دشمن منہ کی کھائے گا ،پاکستان امن پسند ملک ہے مگر امن پسندی ہماری کمزوری نہیں ،وطن کے بیٹے دشمن کے دانت کٹھے کرنے کو تیار ہیں ۔بھارت باز نہ آیا تو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیں گے ۔بھارت کی ہر غلط کوشش اور حماقت اسے تباہی کے گڑھے میں دھکیل دے گی۔