• news

کرپٹ ٹولہ لوٹی دولت بچانے  کیلئے اکٹھا ہوا ہے:زہرانقوی

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کہا ہے کہ سیاست عوام کی بے لوث خدمت کو کہتے ہیںناکہ انتشاراورافراتفری پھیلانے کو۔عوام کے مسترد شدہ عناصر ترقی کے سفرروکنا چاہتے ہیں اوریہ ٹولہ صرف اپنی کرپشن بچانے کیلئے اکٹھا ہے۔عام آدمی کے مسائل سے ان لوگوں کا کوئی واسطہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو کوروناسے بچانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔بدقسمتی سے پی ڈی ایم جلسوں کے ذریعے کورونا پھیلارہی ہے۔ان عناصرکی قسمت میں صرف رونا ہی لکھا ہے اوریہ لوگ 13دسمبر کے بعد بھی روتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت جانے والی نہیں،مدت پوری کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن