کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 36ہوٹلز،کیفے اور ریسٹورنٹس سیل
لاہور(نیوز رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک ہیں۔ گزشتہ دن اور رات کورونا ایس او پیز کے حوالے سے کئے جانے والے کریک ڈاؤن کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ 36 ہوٹلز، کیفے اور ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا گیا ہے اور 36 گاڑیوں میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پائی گئی اور 35 ہزار 700 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے اورایک گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ8 میرج ہالز کو سیل کیا گیا ہے اور54 شاپنگ مال، مارکیٹس اور شاپس کو خلاف ورزی پر سیل کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے سمارٹ لاک ڈاؤن کردہ علاقے سوڈیوال کا دورہ کیا اور سمارٹ لاک ڈاؤن کردہ علاقے میں انتظامات کا جائزہ لیا۔