• news

 اپوزیشن اورکرونا قومی معیشت کیلئے خطرہ بن چکے ہیں:میاں اسلم اقبال 

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن اورکرونا دونوں قومی معیشت کے لئے خطرہ بن چکے ہیں۔کرپشن کا وائرس پھیلانے والی اپوزیشن اب کرونا وائرس پھیلارہی ہے۔سیاسی بے روزگاروں کاٹولا کرونا پھیلا کرلوگوں کا روزگار بھی چھیننا چاہتا ۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اپنی کرپشن چھپانے اور سیاسی مفادات کی خاطر عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کا قوم محاسبہ کرے گی۔جلسوں اور افراتفری پھیلا کر حکومت گرانے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔کرونا وبا کے دوران اپوزیشن کا قومی ذمہ داری کااحساس نہ کرنا قابل افسوس ہے۔اپوزیشن کی ہٹ دھرمی عوام دشمنی کے مترادف ہے۔کرپٹ ٹولہ یاد رکھے اب انکی لوٹی ہوئی دولت بچے گی نہ سیاست کیونکہ عوام قومی دولت کے لٹیروں کی لوٹ مار اور عزائم سے آگاہ ہوچکے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن