• news

کاہنہ میں منشیات فروشی عروج پر  مقامی پولیس فرائض سے غافل

کاہنہ (نامہ نگار )کاہنہ پولیس کی منشیات کے حوالے سے کارکردگی صفر بااثر منشیات فروشوں کی گرفتاریاں بند کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ گردونواح علاقوں میںموت بانٹنے والا منشیات فروشی جیسے گھنائونے کاروبا میں ملوث عناصر کیخلاف کاہنہ پولیس کارروائی سے گریز کررہی ہے۔پولیس فرائض منصبی استعمال کرتے ہوئے چند بااثر منشیات فروشوں کو گرفتار کر لے تو منشیات فروشی کم کی جا سکتی ہے۔اہل علاقہ نے پولیس کے اعلیٰ افسروں سے منشیات کے کاروبار میں ملوث ناصر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن