پاکستان نے شفافیت، معلومات کے تبادلہ پر اہم پیشرفت کی: عبدالحفیظ شیخ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان نے شفافیت اور معلومات کے تبادلہ کے حوالے سے اہم پیشرفت کی ہے۔ انہوں نے یہ بات او ای سی ڈی کے زیر اہتمام شفافیت اور معلومات کے تبادلہ کے بارے میں عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہ انہوں نے کہا کہ عالمی فورم اور برطانوی حکومت کی طرف سے اس بارے مین جو تکنیکی مدد دی گئی وہ قابل تعریف ہے۔ اس سے ’’کامن رپورٹنگ سٹینڈرڈ‘‘ پر عمل ممکن ہوا۔ پاکستان ان چند ترقی پذیر ممالک میں شامل ہے جہاں اس پر عمل کیا جا رہا ہے۔