• news

انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منایا گیا انسانی حقوق آج‘ پہاڑوں کا کل منایا جائیگا

اسلام آباد (نامہ نگار) انسداد بدعنوانی کا عالمی دن دنیا بھر میں منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد بدعنوانی کے خلاف متحد ہونا ہے۔ یہ پائیدار ترقی کے اہداف 2030ء کو مقدم رکھتے ہوئے بدعنوانی کے خلاف عالمی جنگ کی حوصلہ افزائی کا بھی دن ہے۔ 31اکتوبر 2003ء کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بدعنوانی کے خلاف کنونشن کو اختیار کیا اور 9دسمبر کو بدعنوانی کے خلاف عالمی دن کو منانے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہاڑوں کا دن  جمعہ11دسمبر کو منایا جائے گا۔ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر کے پہاڑوں اور پہاڑوں کے قریب رہنے والی آبادیوں کی حالت بہتر بنانے اور ان کے قدرتی ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے شعور اجاگر کرنا ہے۔ پہاڑ دنیا بھر کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ دنیا بھر کی جنگلی حیات، جنگل اور نیشنل پارکس کا 56 فیصد حصہ پہاڑوں میں واقع ہے۔ اسی طرح دنیا بھر میں ایک ارب کے قریب افراد پہاڑوں میں آباد ہیں جبکہ دنیا کی نصف آبادی غذا اور پینے کے صاف پانی کے لیے پہاڑوں کی محتاج ہے۔

ای پیپر-دی نیشن