• news

غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کا الزام‘ سابق رکن اسمبلی احسن رضا کی ضمانت منظور‘ رہائی  کا حکم

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کی تعمیر کے الزام میں گرفتار سابق رکن صوبائی اسمبلی احسن رضا خان کو پانچ لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس چوہدری محمد مشتاق نے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ احسن رضا خان کے وکیل عامر سعید راں نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کیخلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا ۔ ملزم بغیر کسی جرم کے دو ماہ سے قید میں ہے ۔ قصور میں بنائی گئی ہائوسنگ سوسائٹی میں صرف دو کنال اراضی سابق رکن اسمبلی کی ملکیت ہے۔ ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن