آٹا چکی مالکان کو گندم کا کوٹہ نہ دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور (وقائع نگار خصوصی) آٹا چکی مالکان کو گندم کا کوٹہ نہ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد وحید نے لیاقت علی سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔