• news

چین نے ایک امریکی اور مقامی سمیت 105اپیلی کیشنز  پر پابندی ،لگا دی

لاہور (نیٹ نیوز) چین نے امریکی ایپ سمیت 105 ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کردی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق چین نے جن ایپلی کیشنز پر پابند عائد کی ان میں زیادہ تر چینی ایپلی کیشنز شامل ہیں جبکہ بند کی جانے والی ایپس میں امریکی ایپلی کیشن ٹرپ ایڈوائزر بھی شامل ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین نے ان ایپلی کیشنز پر پابندی پورنوگرافی، جسم فروشی اور تشدد سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوششوں کے تحت لگائی ہے۔ چینی سائبر سپیس ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ ان تمام ایپلی کیشنز نے تین سائبر قوانین میں سے ایک کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایپلی کیشنز کے خلاف حالیہ کریک ڈاؤن میں زیادہ تر مقامی ایپس شامل ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ ایپلی کیشنز پر پابندی عوام کی جانب سے انہیں قابل اعتراض قرار دیئے جانے پر لگائی گئی۔ امریکا اور چین کے درمیان حالیہ مہینوں میں سائبر سپیس کے معاملے پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن