ماسک لگانے کا کیوں کہا، شیخوپورہ میں وکیل نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مار دیا
شیخوپورہ (نوائے وقت رپورٹ) ماسک لگانے کا کیوں کہا، وکیل نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مار دیا۔ شیخوپورہ عدالت میں بغیر ماسک جانے سے روکنے پر وکیل نے پولیس اہلکار پر تشدد کیا۔ وکیل کیخلاف تھانہ بی ڈویژن شیخوپورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے وکیل کو ماسک لگانے کا کہا تو تھپڑ مارے اور وردی پھاڑ دی۔