• news

اے سی پاکپتن پر تشدد، اعتراض ختم ہائیکورٹ میں لیگی ایم پی اے کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے اے سی پاکپتن پر تشدد کے الزام میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں نوید کے خلاف درج مقدمہ میں دائر درخواست ضمانت پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا اور اسے سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ درخواست سماعت کیلئے متعلقہ بنچ کے روبرو پیش کی جائے۔ درخواست گزار ایم پی اے نے موقف اختیار کیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر خاور بشیر نے رات گئے شادی تقریب پر چھاپہ مارا اورغیر قانونی طور پر ہراساں کیا۔ تشدد کرنے کا الزام نے بنیاد ہے۔

ای پیپر-دی نیشن