• news

سی ای سی اجلاس میں پی ڈی ایم فیصلوں کی توثیق ہو گی: احسن اقبال

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تو پارٹی مقابلہ ہو رہا ہے کون پہلے استعفے دے گا۔ سی ای سی اجلاس میں پی ڈی ایم فیصلوں کی توثیق ہو گی۔ ارکان اپنے حلقوں میں عوام کو استعفوں کی وجوہات بتائیں گے۔ پی ڈی ایم فیصلوں میں تمام جماعتوں کی حمایت شامل ہے۔ پی ڈی ایم میں اتفاق رائے سے فیصلے ہوتے  ہیں۔ اسمبلیوں سے 350 لوگ مستعفی ہوں گے تو بحران پیدا ہو گا۔ بڑی تعداد میں استعفوں سے ضمنی نہیں عام انتخابات ہوں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا قیادت حکم دے گی تو استعفے دیدیں گے۔ وزراء نے ہمارے لوگوں سے رابطہ کیا ہے۔ مذاکرات کیلئے اب بہت دیر ہو چکی۔ حکومتی پالیسیوں سے پاکستان بند گلی میں آ گیا۔ ہم پاکستان کو بند گلی سے نکالنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن