• news

زیادتی کا ملزم، ضمانت مسترد ہونے پر فرار ہوتے ہائیکورٹ کے گیٹ پر گرفتار 

لاہور(وقائع نگار خصوصی) زیادتی کے الزام میں ملوث ملزم نے ضمانت مسترد ہونے پر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن لاہور ہائیکورٹ کے مرکزی گیٹ پر  دھر لیا گیا۔ ملزم نے اپنے خلاف مقدمے میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں  درخواست دائر کی۔ جسٹس شہرام سرور نے درخواست  ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد مسترد کر دی۔ پولیس اہلکار نے ملزم صفدر کی فرار ہونے کے خدشہ پر اسے کمرہ عدالت سے نکلتے ہی دبوچ لیا۔ لیکن ملزم گرفت سے نکل کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اور بھاگ نکلا۔ اس سے پہلے کہ ملزم ہائیکورٹ کا مرکزی گیٹ پار کرتا پولیس نے دوبارہ حراست میں لے لیا۔

ای پیپر-دی نیشن