سیف الملوک کھوکھر کی عبوری ضمانت میں 18دسمبر تک توسیع حاضری معافی کی درخواست بھی منظور
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے زمینیں اپنے نام کروانے کے کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما سیف الملوک کھوکھر کی عبوری ضمانت میں 18دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کر لی۔