• news

حکومتی نااہلی، مہنگائی، کرپشن: جماعت اسلامی کا احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے کا اعلان 

لاہور(خصوصی نامہ نگار) مہنگائی، حکومتی نااہلی، بے روزگاری اور کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی نے ملک گیر احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا ہے۔ 25 دسمبر کو گوجرانوالہ میںجلسہ عام سراج الحق آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے اپنی احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں سوات، بونیر، باجوڑ، دیر میں بھر پور اور کامیاب عوامی جلسے کئے ہیں۔ اب ان شاء اللہ 25 دسمبر کو گوجرانوالہ کا جلسہ بھی تاریخی اہمیت کا حامل ہو گا۔ جماعت اسلامی نے پاکستان میں ہمیشہ کرپشن مہنگائی حکومتی نا اہلی اور دیگر عوامی ایشوز کے حوالے سے بھر پور آواز اٹھائی ہے۔ ہم مہنگائی اور غربت کی چکی میں پسے ہوئے غریب اور مظلوم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے جلسے عوام کے لئے نہیں بلکہ اپنے ریلیف کے لئے ہیں۔ آج ملک جس دوراہے پر کھڑا ہے یہاں تک پہنچانے والے یہی لوگ ہیں۔ جو 35 سالوں سے اس ملک پر حکومت کرتے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت انہی حکومتوں کا تسلسل ہے۔ گزشتہ اڑھائی سال کی حکومتی کارکردگی سے ثابت ہو گیا ہے کہ تحریک انصاف حکومت نااہلوں کا ٹولہ ہے جو عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ چہرے اور عہدے بدلنے سے وزارتوں کی کارکردگی بہتر نہیں ہو سکتی۔ پیرامیڈیکل اسٹاف سے لیکر کسانوں تک کوئی بھی مطمئن نہیں۔مہنگی بجلی اورکھادوں نے کاشتکاروں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ تحریک انصاف کی مایوس کن کارکردگی سے خود حکومتی اتحاد ی ناراض ہیں۔ ملک کا گردشی قرضہ اڑھائی سال میں ساڑھے 22 سو ارب سے تجاوز کر چکا ہے۔ شرح مہنگائی کم ہونے کی بجائے مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ نومبر کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 8.91فیصد رہی ہے۔ ٹماٹر 48پیاز 39چکن 26.6فیصد مہنگے ہوئے۔ آٹا 43سے80روپے فی کلو، چینی 95، آلو 73روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ سرکاری نرخوں کے مقابلے میں سبزیوں کی قیمتیں 250 فیصد زیادہ وصول کی جارہی ہیں۔ ایک سال کے دوران اشیاء کی خورونوش کی قیمتوں میں 67فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ میاں ذکراللہ مجاہد نے کہا کہ وزیراعظم اور وزراء مسلسل غلط بیانی کر کے قوم کو گمراہ کررہے ہیں۔ من پسند افراد کو اہم عہدوں پر تعینات کرنا اقربا پروری کی بدترین مثال ہے۔ قوم پریشان ہے کہ عمران خان نے

ای پیپر-دی نیشن