• news

جلسے  سے مسلط ہونیوالا نااہل ٹولہ جلسے  سے ہی  جائیگا: رانا ثناء اﷲ

فیصل آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر ممبرقومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نااہل ٹولہ ایک جلسے سے مسلط ہوا جلسے سے ہی جائے گا۔ لاہور کا جلسہ حکومتی تابوت میں آخری کیل ہوگا۔ لاہور میں تمام رکاوٹوں کے باوجود جلسہ ضرور ہوگا۔ 13 دسمبر کو دیکھیں گے کہ خلائی مخلوق یا کون کون سے کردار سامنے آتے ہیں۔ نیب لوٹ مار کا ادارہ بن چکا۔ پیپلز پارٹی استعفوں پر پوری طرح قائم ہے۔ ضمنی الیکشن ممکن نہیں ہے نہ ہونے دینگے۔ جنرل الیکشن ہی ہونگے۔ عوام کا دبائو ہے اب پی ڈی ایم کی کوئی بھی جماعت پیچھے نہیں ہٹ سکتی۔ استعفوں کے بعد ضمنی الیکشن کی بات کرے گا تو گھر نہیں بیٹھے رہیں گے۔ یہ لوگ اس قابل نہیں کہ انکے ساتھ براہ راست ڈائیلاگ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد  میں تنظیمی عہدیدروں سے خطاب  اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پنجاب کے تمام حلقوں سے لوگ نکلیں گے۔ کم ازکم دس ہزار افراد کا ہدف ہے۔

ای پیپر-دی نیشن