خیبر پی کے اسمبلی: ارکان کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات دینے سے متعلق قرارداد متفقہ منظور
پشاور (این این آئی) خیبر پی کے اسمبلی نے صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات و مراعات دینے سے متعلق قرارداد کی متفقہ طور پر منظوری دیدی۔ وفاقی حکومت نے موجودہ اور سابق ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز جبکہ انکے اہل خانہ کیلئے تاحیات بلیو پاسپورٹ، صحت سہولیات، ائیرپورٹ وی آئی پی لاؤنج اور حکومتی گیسٹ ہاؤسزکو استعمال کا حق دیا ہے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کو یہ سہولیات تب میسر ہوتی ہیں جب وہ ممبران اسمبلی ہوتے ہیں جبکہ ریٹائرمنٹ پر سہولیات میسر نہیں ہوتیں۔ اس لئے یہ اسمبلی وفاقی حکومت سے سفارش کرتی ہے ان مراعات کا دائرہ کار صوبائی اسمبلیوں تک بڑھایا جائے۔