• news

گورنر‘ وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات‘ پی ڈی ایم کی سیاست ہر صورت ناکام بنانے کے عزم کا اظہار

لاہور (نیوز رپورٹر) پی ڈی ایم کے جلسہ کے حوالے سے گورنر چوہدری محمد سرور اور وزیراعلیٰ  عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی۔ مینار پاکستان جلسے پر حکومت کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں سیاسی اور حکومتی سمیت دیگر امور پر بات کی گئی\ پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا جبکہ پی ڈی ایم کی سیاست کو ہر صورت ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔  چودھری محمد سرور نے کہا کہ آئینی مدت سے حکومت ایک دن بھی پہلے کہیں جانے والی نہیں۔ عثمان بزدار  نے کہا اپوزیشن کی سیاست ختم ہوچکی ہے، عوام حکومت کیساتھ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن