• news

 پی ڈی ایم سے منسلک سینئر سیاسی قیادت کو قتل کرایا جا سکتا ہے: نیکٹا تھریٹ جاری  

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیکٹا نے دہشتگرد حملوں کا تھریٹ جاری کر دیا۔ نیکٹا کا دہشتگرد گروپوں کے حملوں  کی منصوبہ بندی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ نیکٹا اجلاس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں دہشتگرد حملہ ہو سکتا ہے۔ پی ڈی ایم سے منسلک سینئر سیاسی قیادت کو قتل بھی کرایا جا سکتا ہے۔ سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر  اور سخت بنایا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن