• news

جعلی حکومت کو تسلیم کرتے ہیں نہ عوام کی امانت پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت دینگے: فضل الرحمن

کوہاٹ (نوائے وقت رپورٹ) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کوہاٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔ عوام کی امانت پر ڈاکہ ڈالنے  کی اجازت کسی کو بھی نہیں۔ عمران کی حکومت چور دروازے  سے آئی۔ درہ آدم خیل میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کو کس طرح عوام کے تعاون کے بغیر آزاد کرایا جائے گا۔ قبائلی عوام  نے تکالیف کا سامنا کیا۔  قبائلی خواتین اور بچے  بے گھر ہوئے۔ انضمام کا اپنا طریقہ کار ہوتا ہے۔ پارلیمنٹ میں  فاٹا کے انضمام پر بحث نہیں کی گئی۔ ناجائز  حکومت کو تسلیم نہیں کرتے۔
 

ای پیپر-دی نیشن