پاک بحریہ، اے این ایف کا مشترکہ آپریشن، ایک ارب 80 کروڑ کی منشیات پکڑ لیں
کراچی(نوائے وقت رپورٹ) پاک بحریہ اور اے این ایف نے بحیرہ عرب میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کرکے 200 کلو آئس اور 99 کلو کرسٹل ڈرگ ضبط کرلی جس کی مالیت ایک ارب اسی کروڑ روپے ہے۔پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان کے علاقے جیوانی کے قریب بحیرہ عرب میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشترکہ کارروائی کے دوران 200 کلو گرام آئس اور 99 کلو گرام کرسٹل ڈرگ تحویل میں لی گئی جو سمندر کے راستے نامعلوم مقام پر منتقل کی جا رہی تھیں۔منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔ضبط شدہ منشیات مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردی گئیں۔