• news

لاہور ہائیکورٹ نے کھوکھر برادران کی عبوری ضمانت میں 17دسمبر تک توسیع کردی

لاہور( اپنے نامہ نگارسے) لاہور ہائیکورٹ نے کھوکھر برادران کی گرفتاری کے خدشے کے حوالے سے دائر درخواستوں پر عبوری ضمانت میں 17 دسمبر تک توسیع کر دی۔فاضل عدالت نے دوران سماعت اینٹی کرپشن میں درج مقدمات کا ریکارڈ درخواست گزاروں کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزاروں کیخلاف ایف آئی اے میں بھی انکوائری ہو رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن