• news

 سٹاک مارکیٹ میں تیزی جاری ،سرمایہ کاری مالیت23ارب74کروڑروپے بڑھ گئی

کراچی ( این این آئی )سٹاک مارکیٹ میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو تیزی کا تسلسل برقرار رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس164.56 پوائنٹس کے اضافے سے 42470.40کی سطح پرپہنچ گیااور54.34فیصد کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیاجس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت23ارب74کروڑ70لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 18.04فیصدزائد رہا۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس164.56 پوائنٹس کے اضافے سے 42470.40پوائنٹس پر بند ہوا ۔

ای پیپر-دی نیشن