• news

بیروت دھماکا:لبنان کے سابق وزیراعظم پر فرد جرم عائد

بیروت(نیٹ نیوز) لبنان کی ایک عدالت نے سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم حسن دیاب اور 3 سابق وزرا پر بیروت بندرگاہ دھماکے پر فرد جرم عائد کردی جس میں 200 سے زائد افراد ہلاک اور 7 ہزار زخمی ہوئے تھے۔ لبنان میں بیروت بندرگاہ پر غیر محفوظ طریقے سے رکھے گئے امونیم نائٹریٹ کے 2750 ٹن مواد میں دھماکے کی تفتیش کرنے والے جج فادی ساون نے سابق وزیراعظم حسن دیاب، سابق وزیر خزانہ علی حسن خلیل، پبلک ورکز کے وزرا غازی زینٹر اور یوسف فینیالو پر فرد جرم عائد کردی ہے۔سرکاری ٹیلیوژن کے مطابق جج فادی ساون نے سابق وزیراعظم اور 3 وزرا پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ افراد مجرمانہ غفلت اور عدم توجہی کے مرتکب ہوئے جس سے قیمتیں جانیں گئیں اور ملک کا بھاری نقصان ہوا۔ 

ای پیپر-دی نیشن