• news

حکومت سے نجات کی تحریک میں ن لیگ فرنٹ لائن پر ہے:رانا تنویر

فیروزوالہ(نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدرو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نواز لیگ نے پی ڈی ایم کے فیصلوں کی پاسداری کرتے ہوئے سب سے پہلے استعفے دیکر ثابت کردیا ہے کہ وہ موجودہ حکومت سے نجات حاصل کرنے کیلئے فرنٹ لائن پر اپنا کردار ادا کررہی ہے، 31دسمبر تک تمام جماعتوں کو اپنے پارٹی کے ارکان اسمبلی کے استعفے جمع کروانے پر اتفاق کیا گیا ہے، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے سپیکرز کو استعفے بھجوانے سے قبل ہی حکومت گھر چلی جائے گی، 13دسمبر لاہور کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا، پی ڈی ایم کی تحریک کو مرحلہ وار تیز کیا جائے گا، لانگ مارچ کا حتمی فیصلہ بھی 31دسمبر کے بعد ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں کیا جائے گا، میاں شہباز شریف کی اہلیہ کو اشتہاری قرار دینا بدترین سیاسی انتقامی ہتھکنڈاہے، وزیر اعظم کی طرف سے بار بار فوج کی حمایت حاصل کا دعویٰ دراصل ان کی شکست اور ناکامی کا ثبوت ہے فوج صرف حکومت کی ہی نہیں 22کروڑ عوام کی ہے جس کا حکومت نے جینا دوبھر کررکھا ہے، انہوں نے کہا کہ استعفوں کے ساتھ ملک گیر پہیہ جام ہڑتال، شٹر ڈاؤن، جلسے جلوسوں اور مظاہروں کا سلسلہ بھی شروع کیا جارہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن