اعجاز احمد شاہ نے خرابی صحت، نجی مصروفیات کے سبب وزارت سے سبکدوش کرنے کی درخواست کی تھی
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے خرابی صحت اور بھائیوں کی وفات کے بعد اپنی مصروفیات کے سبب وزارت داخلہ کی ذمہ داری سے سبکدوش کرنے کی درخواست کی تھی۔ جس کے باعث ان کی وزارت تبدیل کی گئی ہے۔
جمعہ کو ان کی وزارت کی تبدیلی کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈیئر(ر) اعجاز احمد شاہ نے خرابی صحت اور بھائیوں کی وفات کے بعد اپنی مصروفیات کے سبب وزارت داخلہ کی ذمہ داری سے سبکدوش کرنے کی درخواست کی تھی۔ جس کے باعث ان کی وزارت تبدیل کی گئی ہے۔