بورے والا : 6سالہ بچی،چناب نگرمیں جعلی پیر کی خاتون سے زیادتی
بورے والا+چناب نگر( نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)بورے والا میں اوباش کی 6 سالہ بچی جبکہ بورے والا میںجعلی پیر کی خاتون سے زیادتی کرڈالی ۔ تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 481ای بی کی رہائشی (ع ) گلی میں کھیل رہی تھی محمد اکبر اسے ورغلا کر لے گیا اور زبردستی کر نے لگا جس پر بچی نے چیخ و پکار شروع کر دی تو ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ادھر چناب نگر کے علا قہ تھا نہ محمد والا میں جعلی پیر نے خاتون کو دم کر نے کے بہانے کمرے میں لے گیااور زیا دتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کی ویڈیو وائرل کر دی ،جس پر پولیس نے کارروائی کر کے ملزم و جعلی پیر کو گرفتار کر لیا ۔دونوں واقعات کے مقدمے درج کر لئے گئے۔