• news

شہر میں گرج چمک کے ساتھ   بارش، سردی کی شدت میں اضافہ 

لاہور( سپورٹس رپورٹر )  لاہور میں جمعہ کو رات کو وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ محکمہ  موسمیات کے مطابق  ہفتہ کے روز خطے میں زیادہ تر موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، سیالکوٹ، ناروال اور گجرات کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش (پہاڑوں پر برفباری) کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ اور ملتان کے اضلاع میں کہیں کہیں بارش ہوئی۔ کشمیر اور پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہا۔

ای پیپر-دی نیشن