خیبر پی کے اسمبلی: وراثت میں خواتین کا حصہ یقینی بنانے کیلئے ترمیمی بل جمع
پشاور (بیورو رپورٹ) وراثت میں خواتین کے حصہ کو یقینی بنانے کیلئے ترمیمی بل صوبائی اسمبلی خیبر پی کے میں جمع کرا دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق وراثت میں تبدلی کی منظوری کے بعد جائیداد کی تقسیم لازمی قرار دی گئی ہیں۔ خیبر پی کے لینڈ ریونیو ترمیمی ایکٹ 2020ء کے تحت رکن اسمبلی نگہت اورکزئی کی جانب سے اسمبلی میں جمع کرائے گئے بل میں تجویز کیا گیا ہے کہ اگر قانونی ورثاء 30 دن میں اتفاق رائے پر نہیں پہنچتے تو متعلقہ ریونیو آفیسر خود قانون کے مطابق ورثاء میں جائیداد کی تقسیم کرے گا اور محصولات افسر کیلئے لازم ہوگا کہ وہ وراثت کے معاملہ کا فیصلہ 6 ماہ کے اندر کرے جبکہ ریونیو میں غفلت برتنے کی سزا دینے کا ذم دار ہوگا۔ قانونی ورثاء شکایت کی صورت میں متعلقہ ضلع کلکٹر ڈی سی آفس سے رجوع کر سکتے ہیں۔