• news

جڑانوالہ: پارک سے نوجوان کی نعش برآمد تیز دھار آلے سے پیٹ چاک کیا گیا 

جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت ) مہندی کی تقریب میں جانے والے نوجوان کی پارک سے پیٹ چاک نعش برآمد، نامعلوم افراد تیز دھار آلہ سے انتڑیاں کاٹ کر قتل کے بعد فرار ہوگئے، پولیس نے آلہ قتل و شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ بتایا گیا کہ تھانہ سٹی کے علاقہ جمشید ٹائون کا رہائشی 18سالہ عثمان رسم حنا کی تقریب کے لیے گھر سے نکلا رات گئے تک گھر واپس نہ آیا ۔ علیٰ الصبح اسلام پورہ بے نظیر پارک میں اس کی نعش پڑی ہوئی ملی جسے کہ نامعلوم افراد نے پیٹ چاک کرکے قتل کے بعد پھینک دیا تاحال قتل کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن