• news

 پی ٹی آئی کی حکومتی کشتی آخری ہچکولے کھارہی ہے‘ ایوان وقت فورم 

راولپنڈی(نعمان شاد)پی ٹی آئی کی حکومتی کشتی نے آخری ہچکولے کھانا شروع کردئے ہیں،پی ڈی ایم کے احتجاجی جلسوں کی بھرپور کامیابی سے حکومت مکمل طور پر گھبراہٹ اور خوف کا شکار ہو چکی ہے ،پی ٹی آئی کی سیاسی نااہلیت کی وجہ سے پوری قوم کو مہنگائی کے سونامی اور غیر ملکی قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا گیا ہے،اپنی ناکامی چھپانے کے لئے اپوزیشن کے خلاف جھوٹے سیاسی پرچے کاٹے جارہے ہیں،یکطرفہ سیاسی احتساب کو عوام نے بری طرح مسترد کردیا ہے،ڈی جے بٹ سمیت سیاسی کارکنوں اور ٹینٹ کرسیاں لگانے والوں کے خلاف پرچے درج کرکے انتہائی گھٹیا سیاست کررہی ہے ،پی ڈی ایم 13 دسمبر لاہور جلسہ موجودہ حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویزن ضلع اور تحصیلوں کے عہدے داروں نعیم اسلم کیانی ،حسین طارق، محمد شاہد ،راجہ ساجد عمر، راجہ ظہیر جنجوعہ، سمیرہ گل، سمیرہ خان ،راجہ نزیر، چوھدری اختراور افتخار احمد عباسی نے ’’نوائے وقت ‘‘فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا آٹا ،چینی، پٹرول اورڈالر چوروں کو اب مزید اقتدار میں رہنے کا حق حاصل نہیں ہے ،عوام نے اپوزیشن جماعتوں کے جلسوں میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرکے موجودہ حکومت پر مکمل عدم اعتماد کردیا ہے ،13 دسمبر لاہور سمیت پورا پنجاب پر امن احتجاج کے لئے سڑکوں پر ہوگا اورنااہل سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن