• news

عمران سے استعفے،شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ڈیڈ لائن دی جائے گی 

اسلام آباد (محمد نواز رضا ۔وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ آج (اتوار) مینار پاکستان  کے سائے تلے جلسہ عام میں آئین ،جمہوریت  اور سول  بالادستی  کے قیام کیلئے 3نکاتی ’’چارٹر آف ڈیمانڈ  ‘‘پیش کر ے گی جس میں وزیر اعظم عمران خان سے استعفے اور  شفاف انتخابات  کے انعقاد کیلئے ڈیڈ لائن دیگی  ڈیڈ لائن کا مثبت جواب نہ ملنے پر  پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ 31جنوری2021ء کو لانگ مارچ کی کال دیگی ذرائع کے مطابق احسن اقبال کی سربراہی میں قائم پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی  5رکنی کمیٹی ے تاحال ’’میثاق  پاکستان ‘‘ کے ڈرافٹ  کو حتمی شکل نہیں دی  یہ ڈرافٹ 13دسمبر2020کے جلسہ عام  میں پیش کیا جانا تھا  جس  پر پی ڈی ایم کے قائدین  نے عوام کے سامنے  دستخط کرنا تھے لیکن تاحال اس کا ڈرافٹ تیار نہ ہونے کے باعث کوئی پیش رفت  نہیںہو سکی ڈرافٹ تیار ہونے کے بعد پی ڈی ایم کی اعلی قیادت کے پاس منظوری کے لئے جائے گا۔ ذرائع کے مطابق  آج جلسہ عام  میں پیش کئے جانے والے 3نکاتی  چارٹر آف ڈیمانڈ  کے ذیلی نکات بھی ہوں گے تاہم اس چارٹر آف ڈیمانڈ میں  20ستمبر2020ء کو آل پارٹیز کانفرنس میں منظور ہونے والے مشترکہ اعلامیہ کی روح کو پیز نظر رکھا جائے گا  ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کو جلسہ کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پورے لاہو ر میں  شاہراہوں پر جلسے ہوں گے جب نوائے وقت   احسن اقبال سے ’’میثاق پاکستان ‘‘ کے بارے میں استفسار کیا گیا تو اس بات  کی  تصدیق کی کہ فی الحال  ’’میثاق پاکستان ‘‘ تیار نہیں ہوا تاہم انہوں نے کہا کہ اب  تو بات میثاق پاکستان سے آگے چلی گئی ہے  

ای پیپر-دی نیشن